سرکاری ملازمین کے احتجاج کی وجہ کیا؟کیسے مظاہرین پارلیمنٹ پہنچے؟

سرکاری ملازمین کے احتجاج کی وجہ کیا؟کیسے مظاہرین پارلیمنٹ پہنچے؟
سرکاری ملازمین کے احتجاج کی وجہ کیا؟کیسے مظاہرین پارلیمنٹ پہنچے؟

اسلام آباد میں آج سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔احتجاج کرنے والے لیڈی ہیلتھ ورکر ز،کلرکس ،اور پینشنرز شامل ہیں۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق اسلام آباد میں آج سرکاری ملازمین کی جانب سے دھرنا دیا جارہا ہے۔سرکاری ملازمین یہ دھرنا حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ان سے جو وعدے کیئے گئے وہ حکومت پورے نہیں کر رہی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں سروس اسٹرکچر بدلنے،پینشن اور لائف انشورنس دینے کے ساتھ ساتھ پولیو مہم میں انہیں سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صبح کا آغاز ہوا تو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیئے کنٹینرز رکھے گئے تا کہ خواتین مظاہرین ڈی چوک نہ آسکیں مگر انتظامیہ کی تمام تر رکاوٹ کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئیں ۔مظاہرین اب پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی جانب سے کہا جارہا ہے جب کہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے وہ دھرنا نہیں ختم کریں گے ۔

تبصرے