تھانہ گولڑہ جی 14 کھلےآسمان تلے کتوں کی لڑائی کا دنگل لاکھوں کے جوے کا انکشاف

تھانہ گولڑہ جی 14 کھلےآسمان تلے کتوں کی لڑائی کا دنگل لاکھوں کے جوے کا انکشاف
تھانہ گولڑہ جی 14 کھلےآسمان تلے کتوں کی لڑائی کا دنگل لاکھوں کے جوے کا انکشاف

ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس بے خبر یا شریک جرم میڈیا کی آواز پر ہوا ایکشن ایک کتے سمیت تین گاڑیاں اور 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات تھانہ گولڑہ پولیس کی ملی بھگت سے ہونے والا کتوں کی لڑائی کا دنگل میڈیا کی مداخلت پر درہم برہم ہو گیا۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے کہاایس ایچ او تھانہ گولڑہ کی بے خبری سیکڑوں افراد کا منصوبہ بندی کرکے کھلے آسمان تلے برقی قمقموں اور الاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے کتوں کی لڑائی کیلئے ایک ساتھ اکھٹے ہوناانٹرنیشنل معیار پر تربیت یافتہ شہروفاق کی مثالی پولیس کی کاروائیوں پر سوالیہ نشان ہے

تاہم شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کتوں کی لڑائی میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے