آرمی چیف کا بڑا اعلان،کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر انکوائری کا حکم دیدیا

آرمی چیف کا بڑا اعلان،کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر انکوائری کا حکم دیدیا
آرمی چیف کا بڑا اعلان،کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر انکوائری کا حکم دیدیا

کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا معاملہ،اب تک میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔تاہم اس معاملے پر آب بڑا علان آرمی چیف کی جانب سے سامنے آیا ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسہ کراچی میں منعقد ہوا ۔جس میں ملک کی سیاسی جماعتوں نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید تنقید کی گئی ۔تاہم پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی ۔جہاں انکے شوہر کیپٹن صفدر کی جانب سے مزار قائد میں وو ٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے جو کہ خلاف قانون تھے۔

اس سارے معاملے پر مسلم لیگ ن پر سخت تنقید کی گئی ۔کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے بعد اگلے دن صبح مریم نواز کے شوہر کو انکے کمرے سے پولیس نے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا تھا انہیں مزار قائد پر قانون کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس گرفتاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں ۔مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکے شوہر کی گرفتاری سے متعلق جو کھیل کھیلا گیا وہ انہیں سب پتہ ہے ۔مریم نواز نے پریس کانفرنس میں ہی کہا کے انہیں اطلاع ملی ہے کہ ان کے شوہر کو رہا کردیا گیا ہے۔جس کے فورا بعد میڈیا پر یہ خبر نشر ہوئی کہ کیپٹن صفدر کو رہا کردیا گیا ہے

تاہم اس سارے معاملے پر اداروں پر کافی تنقید کی گئی جس پر اب آرمی چیف نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اس سارے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے

تبصرے