اسلام آباد:سیاسی ومذہبی شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاسکتاہے

اسلام آباد:سیاسی ومذہبی شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاسکتاہے
اسلام آباد:سیاسی ومذہبی شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاسکتاہے

اسلام آباد:نیکٹا کی جانب سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد ملک میں سیاسی و مذہبی قیادت کو نشانہ بنا سکتے ہیں

نیکٹا کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق تحریک طالبان دیگرتنظیموں سےملکرکوئٹہ اورپشاورمیں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردتنظیموں نےاعلیٰ سیاسی شخصیات کوقتل کرنےکابھی منصوبہ بنایاہے

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خودکش حملےاوربم دھماکےبھی کرائےجاسکتےہیں

بلوچستان کےعلاقے سےبرآمدہونےوالابارودی موادکوئٹہ اورکےپی میں استعمال ہونےکاخدشہ تھا

چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان آزادکشمیرکےچیف سیکریٹریزکواقدامات بارے آگاہ کردیاگیا

تبصرے