اب واٹس ایپ نے کون سا نیا فیچر متعارف کرادیا؟سب صارفین خوش ہوگئے

اب واٹس ایپ نے کون سا نیا فیچر متعارف کرادیا؟سب صارفین خوش ہوگئے
اب واٹس ایپ نے کون سا نیا فیچر متعارف کرادیا؟سب صارفین خوش ہوگئے

مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ (بند) کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں یہ نیا فیچر حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، 1 ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو  ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

تبصرے