کوئٹہ:ہزار گنجی میں دھماکہ،متعدد جانیں جانے کا خدشہ

کوئٹہ:ہزار گنجی میں دھماکہ،متعدد جانیں جانے کا خدشہ
کوئٹہ:ہزار گنجی میں دھماکہ،متعدد جانیں جانے کا خدشہ

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ہزار گنجی دھماکے کی جگہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور ایک کار میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام نے دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے