اسلام آباد:کورونا پھیلنے لگا،مختلف گلیوں کو پھر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:کورونا پھیلنے لگا،مختلف گلیوں کو پھر سے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:کورونا پھیلنے لگا،مختلف گلیوں کو پھر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے ہیں جس کے پیش نظر مختلف گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز آنے پر گلیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46،  سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23،  سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے