حسین کے پیروکار ہیں،یزید کے کردار کو تسلیم نہیں کریں گے،مولانا

حسین کے پیروکار ہیں،یزید کے کردار کو تسلیم نہیں کریں گے،مولانا
حسین کے پیروکار ہیں،یزید کے کردار کو تسلیم نہیں کریں گے،مولانا

کوئٹہ:پی ڈی ایم کاکوئٹہ میں حکومت مخالف جلسہ جاری ہے۔جہاں پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد جمع ہے ۔اور سربراہان جلسے سے خطاب کرر ہے ہیں

اردو ٹرینڈزکے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا ہے ۔اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس فائز عیسی پر بنایا گیا ریفرنس ،بدنینی پر مبنی تھا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ بات سامنے آگئی۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں اٹھارویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اٹھارویں ترمیم میں ردو بدل کا سوچے بھی نا۔انہوں نے کہا صوبوں کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے فیصلے خود کریں۔

وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج نا اہل حکومت کی وجہ سے چین اورسعودی عرب ملک ناراض ہے۔جب ملکی معیشت میں کچھ نہ تھا تو سعودی عرب نے پاکستان کامشکل وقت میں ساتھ دیا تھا۔ مگر انہوں نے اپنی ناکام پالیسی سے دوست ممالک کو تنہا کردیا۔

کشمیر پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے تقسیم کا فارمولان خود عمران خان نے پیش کیا اور پھر مودی کی کامیابی کی دعائیں بھی کیں ۔آج کشمیر میں ظلم و بربریت کی جارہی ہے اس کو تقویت عمران خان نے دی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حسین ابن علی کے پیروکار ہیں یزید کے کردار کو قبول نہیں کریں گے

تبصرے