میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،اویس نورانی

میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،اویس نورانی
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،اویس نورانی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنما اویس نورانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے ان کے طنزیہ اور سوالیہ جملےکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔

اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ڈی ایم رہنما اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملےکو میرے مطالبے کے طورپرپھیلایا جارہاہے۔

اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان پاکستان کا لازم جُز ہے، کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔

تبصرے