اسلام آباد:قائد اعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد:قائد اعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آگئے
اسلام آباد:قائد اعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں پانچ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا ء نے جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا

تبصرے