جشن عید میلاد النبی پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔۔

جشن عید میلاد النبی پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔۔
جشن عید میلاد النبی پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔۔

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیس اکتوبر بروز جمعہ (عیدمیلاد النبی ۖ )کے موقع پر چھٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ ماہ ربیع الاول آتے ہی مساجد،گلیاں،بازار ملک کا کوچہ کوچہ سجا دیا جاتا ہے۔ہر کونے کو خوبصورت قمقموں اور مختلف روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر مختلف محافل کا انعقاد ہوتا ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں حمد و ثناء کی جاتی ہے اور اس ضمن میں انعامات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

تبصرے