پشاور :پھر سے لہو لہو ہوگیا،بد ترین دہشتگردی مدرسے میں کیسے کی گئی؟

پشاور :پھر سے لہو لہو ہوگیا،بد ترین دہشتگردی مدرسے میں کیسے کی گئی؟
پشاور :پھر سے لہو لہو ہوگیا،بد ترین دہشتگردی مدرسے میں کیسے کی گئی؟

آج صبح سویرے پشاور کی ایک کالونی ،دیر کالونی میں دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی ہے جس میں متعدد افراد شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

اردو ٹرینڈ ز کے مطابق ،پشاور کی ایک کالونی،دیر کالونی میں صبح آٹھ بجے کے قریب ایک بارودی دھماکہ ہوا۔دھماکے میں اب تک کی معلومات کے مطابق سات افراد شہید ہوگئے جب کہ تیراسی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی کہتے ہیں،دھماکہ کسی منظم تنظیم کی کارروائی لگتی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

دھماکے ،کے فورا بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اہم ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔جس میں دھماکے سے متعلق اہم معلومات کا جائزہ لیا جائیگا

تبصرے