نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا،تو یہ سب نہ ہوتا،زرداری

نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا،تو یہ سب نہ ہوتا،زرداری
نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا،تو یہ سب نہ ہوتا،زرداری

ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس ہوا اور غم کے اس موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ایک کالونی ،دیر کالونی میں ایک مدرسے میں صبح بارودی دھماکہ ہوا ۔دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی معلومات کے مطابق سات افراد جان سے جا چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد بتائی جارہی ہے۔

واقعے پر مذمت کرتے ہوئے ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں پشاور میں ہونے والے اس واقعے پرشدید افسوس ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد مکمل طور پر کرلیا جاتا تو آج یہ افسوس ناک واقعہ نہ پیش آتا۔

تبصرے