فرانس کے صدر کا گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان،سعودی عرب کا بیان آگیا

فرانس کے صدر کا گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان،سعودی عرب کا بیان آگیا
فرانس کے صدر کا گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان،سعودی عرب کا بیان آگیا

دنیا بھر میں فرانس کے صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد دنیائے اسلام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔گستاخانہ خاکوں کی تائید سے متعلق بیان پر دنیا بھر فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ بھی کیا جارہا ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے جاری بیان کے بعد اسلامی دنیا کا شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔تاہم اب دنیائے اسلام کا اہم ملک سعودی عرب کی جانب سے بھی بیان سامنے آگیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی دہشتگردی کے ساتھ اسلام کو منصوب کرنے کے عمل کی نفی کرتا ہے۔اور دہشتگرد عناصرجو بھی ہوں انکی بھی شدید مذمت کرتا ہے

تبصرے