کابینہ اجلاس میں،مہنگائی پر کونسا وزیر بولا؟کس پر الزام دھر دیا؟جانیئے

کابینہ اجلاس میں،مہنگائی پر کونسا وزیر بولا؟کس پر الزام دھر دیا؟جانیئے
کابینہ اجلاس میں،مہنگائی پر کونسا وزیر بولا؟کس پر الزام دھر دیا؟جانیئے

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج اہم ملکی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا

اردو ٹرینڈز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی معاملات اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام کابینہ وزرا و،وزیر اعظم کے سامنے مہنگائی پر برس پڑے۔

کابینہ اراکین نے اجلاس میں کہا کہ مہنگائی کی روک تھام سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیئے جارہے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کے لیئے اقدامات بروقت کیوں نہیں اٹھائے جارہے؟عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بیوروکریسی کے روایتی طریقے کار کو اب بے نقاب کرنا ہوگااور ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے لیئے اقدامات کرنے ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس میں جواب دیتے ہوئیکہا کہ ہم 30 ،30 سال سروس کرچکے ہیں، ساری ذمہ داری ہم پر نہ نہ ڈالی جائے۔

وزیر اعظم کا مہنگائی سے متعلق اظہار خیال

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صبر رکھیں،مہنگائی کی روک تھام تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

تبصرے