ابھے نندن کو رہا کیا،امن کو موقع دیا،ہر چیلنج سے نمٹنے کو تیار ہیں،افواج پاکستان

ابھے نندن کو رہا کیا،امن کو موقع دیا،ہر چیلنج سے نمٹنے کو تیار ہیں،افواج پاکستان
ابھے نندن کو رہا کیا،امن کو موقع دیا،ہر چیلنج سے نمٹنے کو تیار ہیں،افواج پاکستان

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، یہی بیانیہ ہندوستان کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد 26فروری کو بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، اور پھر پاکستان نے اعلانیہ بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس روز نہ صرف منہ کی کھانی پڑی، بلکہ پوری دنیا میں اسے حزیمت ہوئی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دشمن کے جہاز ہمارے شاہینوں کو دیکھتے ہی بارود خالی پہاڑ پر پھینک کر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے، جبکہ دشمن نے بدحواسی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا اور پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کو نہ صرف دنیا میں تسلیم کیا گیا، بلکہ بھارتی قیادت نے اپنی شکست کا جواز رافیل کی عدم دستیابی پر ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کی جنیوا کنونشن کے تحت رہائی کو پوری دنیا نے سراہا، پاکستان نے پہلے اپنی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے