شین ہیوسٹن نامی شخص نے کھودائی کے دوران عجیب چیز تلاش کر لی

شین ہیوسٹن نامی شخص نے کھودائی کے دوران عجیب چیز تلاش کر لی
شین ہیوسٹن نامی شخص نے کھودائی کے دوران عجیب چیز تلاش کر لی

کیرولائنا کے رہائشی شین ہیوسٹن اور اُس کے دوست کو شہر کے میئر کی جانب سے چرچ کے باہر زیر زمین حشرات نکالنے کا کام سونپا گیا۔ کھودائی کے دوران شین کی نظر ایک چمکتی ہوئی چیز کی طرف پڑی۔ پہلے تو دھوپ پڑنے کی وجہ سے شین نے ایک معمولی چیز تصور کی لیکن

جب اُس نے دوبارہ اُس چمکتی ہوئی چیز پر نظر ڈالی تو اس بار شین نے اُس کو سامنے جا کر غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ چمکتی ہوئی چیز کوئی معمولی چیز نہیں بلکہ 1798کا ایک نایاب سکہ ہے۔ شین کا کہنا ہے کہ اب تک کی جتنی بھی چیزیں دریافت کیں

اُن میں سب سے منفرد اور دلچسپ چیز یہ سکہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کچھ ایسے ہی سکے انلائن مارکیٹ ای بے (eBay)پر فروخت کیے جا چکے ہیں لیکن شین کا کہنا ہے کہ وہ یہ سکہ اپنی دریا فت کی ہوئی چیزوں میں شامل کریں گے۔ مزید یہ بھی کہا کہ وہ اس جگہ مزید کھودائی کریں گے تاکہ مزید سکے تلاش کیے جا سکیں۔

تبصرے