نوجوان لڑکی کو بال نگلنے کی عادت مہنگی پڑ گئی

لڑکی کو بال نگلنے کی عادت مہنگی پڑ گئی
لڑکی کو بال نگلنے کی عادت مہنگی پڑ گئی

ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کئی سال سے اپنے ہی بال نگل رہی تھی لیکن کچھ ہی وقت بعد اُسے پیٹ کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ جب اُسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو

ڈاکٹرزکو خطرناک کینسر کے مرض کا خدشہ ہوا جس پر سینئر ڈاکٹر جی این ساہو نے آپریشن کرنے کا کہا۔ والدین کی رضا مندی کے بعد آپریشن کیا گیا جس میں ڈاکٹر جی این ساہو سات کلو بال پیٹ سے نکالنے میں کامیا ب ہوگئے۔

سات کلو بال کا کچھا نوجوان لڑکی کے پیٹ سے نکالاگیا جو کہ پانچ ماہ کے بچے کے وزن کے مطابق تھا اور ڈاکٹرز کو اِس آپریشن میں چھ گھنٹے کا طویل وقت لگا۔آپریشن کے بعد ڈاکٹر جی این ساہو کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے چالیس سال کے کیرئیر میں پہلی بار ایسا دیکھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی اب صحت یاب ہے اور اُسے ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے