طلباء کو نصاب میں سیرت نبوی پڑھائیں گے،وزیر اعظم

طلباء کو نصاب میں سیرت نبوی پڑھائیں گے،وزیر اعظم
طلباء کو نصاب میں سیرت نبوی پڑھائیں گے،وزیر اعظم

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ اسکولوں میں ساتویں تا نویں کلاس سیرتِ طیبہ پڑھائیں گے، ساتویں سے نویں کلاس میں سیرت النبی ﷺ کو پڑھانے کا قانون لائیں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طلباء جیسے جیسے سیرت کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کامیابیاں نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ﷺ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیٔ آخر الزماں ﷺ کی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔

وزیر ِاعظم عمران خان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اس لیے ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کا نہیں سوچ رہے، سیرت النبی ﷺ کامطالعہ کریں تو سمجھ آئے گا کہ ایک انسان نے ساری دنیا کو کیسے تبدیل کیا؟

ان کا کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اقلیتوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا، خواتین سے کیسا رویہ رکھا کہ ہر ایک میں انقلاب آ گیا تھا، قران کریم میں اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام انسانیت کی بہتری کے لیے ہے۔

تبصرے