اجلاس پر اجلاس،نوٹس پر نوٹس،مگر مہنگائی نہ ہوئی کم،عوام کیا کرے؟

اجلاس پر اجلاس،نوٹس پر نوٹس،مگر مہنگائی نہ ہوئی کم،عوام کیا کرے؟
اجلاس پر اجلاس،نوٹس پر نوٹس،مگر مہنگائی نہ ہوئی کم،عوام کیا کرے؟

حکومت مافیا کے خلاف نوٹس پر نوٹس لینے کا اعلان کررہی ہے۔مگر نوٹس مافیاکسی خاطر میں نہیں لارہے اور عوام کی جیبوں سے پیسے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے

اردو ٹرینڈ ز کے مطابق ایک ماہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں12فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ اعلی حکام کو پیش کر دی۔

صوبے پنجاب کی بات کریں تو اجلاس پر اجلاس ،وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہوئے مگر اجلاس عوام کے لیئے مفید مند ثابت نہ ہوئے فقط اجلاسوں کے اعلامیے جاری ہوئے اور عوام اسی طرح مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کی بات کریں تو یہاں بھی منافع خور مافیا شہریوںکو لوٹنے میں سرگرم ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ ہوا میں ہی اڑا دی جاتی ہے اور انتظامیہ اپنی ہی ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

تبصرے