جنگل کے بادشاہ بھی کورونا کا شکار، یوایس ڈی اے نے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جنگل کے بادشاہ بھی کورونا کا شکار، یوایس ڈی اے نے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا
جنگل کے بادشاہ بھی کورونا کا شکار، یوایس ڈی اے نے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا

فرائی ڈے نیوز کے مطابق جنوبی امریکا کے شہر ٹینیسی کے چڑیا گھر میں ایک شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تین شیروں کو قرنطینہ کیا گیا۔تاہم امریکی محکمہ زراعت کے ویٹرنری لیب نے قرنطینہ کردہ شیروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا۔ٹیسٹ کے مطابق ایک شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باقی دو شیروں میں کورونا کی تشخیص ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ اپریل کے ماہ میں امریکا میں پہلے جانوروں میں شیر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔جانوروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر امریکی محکمہ زراعت نے ہدایت جاری کی ہے کہ چڑیا گھر کے ملازموں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق جانوروں میں کورونا وائرس انسانوں سے منتقل ہوا ہے۔

تبصرے