وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس منظر میں چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کیخلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔