پہلے فیاض چوہان کی تعریف،پھر عدم اعتماد،عمران نے چوہان کو کیوں ہٹایا؟

فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پنجاب کابینہ میں وزیر اعظم نے عد م اعتماد کا اظہارکردیا ہے۔عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھائو کردیا گیا ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق پنجاب حکومت میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔تقرر اور تبادلوں کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان تھے جنہیں اب ہٹا دیا گیا ہے ۔جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان اب فقط کالونیز کے وزیر ہونگے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ لاہور کے موقع پر فیاض الحسن چوہان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے فیاض الحسن چوہان اپوزیشن کو جواب دیتے ہیںویسے دیگر وزرا بھی کھل کر جواب دیا کریں ۔

تبصرے