فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب حکومت کی جانب سے کل فیاض الحسن چوہان کو ہٹایا گیا تھا جس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو مقرر کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ‏وفاق کی سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات فیاض چوہان کی وزارت سے محرومی کا باعث بنیں

وزیراعظم کے دورہ لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم نے فیاض چوہان کیخلاف شکایات کیںعثمان بزدار بھی فیاض چوہان کی وزارت اطلاعات سے علیحدگی کے حامی تھے۔‏فیاض الحسن چوہان سے متعلق وزرا کو بھی تحفظات تھے،

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم نے شکایت کی کہ فیاض الحسن چوہان حکومت کی کم اور اپنی پروموشن زیادہ کرواتے ہیں۔‏سوشل میڈیا ٹیم میں فیاض چوہان اپنے لوگ ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے،

تبصرے