فوج کی جگہ،سرحدوں پر ہے،پولنگ اسٹیشن میں نہیں،مریم نواز

فوج کی جگہ،سرحدوں پر ہے،پولنگ اسٹیشن میں نہیں،مریم نواز
فوج کی جگہ،سرحدوں پر ہے،پولنگ اسٹیشن میں نہیں،مریم نواز

جی بی الیکشن مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاسکردوپہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ،مریم نواز نے اسکردو میں عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کاوعدہ کیا،اسکردو کے لوگ بتائیں کیا ان میںسے کوئی ایک گھر بھی آپکو ملا؟ایک کروڑ نوکریوں کا کہا گیا،کیا اسکردو کے ایک جوان کو بھی نوکری ملی؟
مریم نواز نے کہا کہ جی بی سے متعلق میٹنگ ہوتی ہے تو وزیر اعظم ایک الگ کمرے میںچلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پورے ملک میں سڑکیں،تعلیمی ادارے بنائے ملک کو ترقی کی راپہ پر گامز ن کیا،جووعدہ نواز شریف نے کیا اسے پورا کیا

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہافواج پاکستان کی اصل جگہ سرحد ہے نہ کہ پولنگ اسٹیشن،انہوں نے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار رکھیں گے۔

تبصرے