وزیر اعظم کے دیئے گئے ظہرانے میں آج کیا ہوا؟جو جاننا ضروری ہے؟

وزیر اعظم کے دیئے گئے ظہرانے میں آج کیا ہوا؟جو جاننا ضروری ہے؟
وزیر اعظم کے دیئے گئے ظہرانے میں آج کیا ہوا؟جو جاننا ضروری ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے آج وزیر اعظم ہائوس میں تمام اتحادی جماعتوں کو ظہرانے کی دعوت دی جس میں مسلم لیگ ق کے علاوہ تمام حکومت کی اتحادی جماعتیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دیئے گئے ظہرانے میں اتحادیوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیئے گئے۔فہمیدا مرزا نے کہا کہ اندرون سندھ عوام کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔صوبائی حکومت کوئی بڑا عوامی منصوبہ نہیں شروع کر رہیں

ایم کیوایم نے شکایات کے انبار لگادیئے ۔ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔اس معاملے میں سندھ حکومت ساتھ نہیں دے رہی۔

ظہرانے میں ملک میں جاری مہنگائی پر بات کی گئی۔تمام اتحادیوں نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کے لیئے اقدامات کیئے جائیں ورنہ حالات مشکل ہوجائیں گے۔جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کے لیئے تمام اتحادی اپنے اپنے آرا دیں۔

وزیر اعظم نے اتحادیوں کی جانب سے کی گئیں شکایات پر کہا کہ شکایات سن لیں جلد رعمل ہوگا۔

تبصرے