فوج کو بغاوت پر اکسانے کے مشن پر ہے نواز شریف،وزیر اعظم

فوج کو بغاوت پر اکسانے کے مشن پر ہے نواز شریف،وزیر اعظم
فوج کو بغاوت پر اکسانے کے مشن پر ہے نواز شریف،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ کا اجرا ء مالاکنڈ ڈویژن کے شناختی کارڈ رکھنے والوں کے لیے کردیا ہے۔صحت کارڈ کا اجرا ء خیبر پختونخوا میں کیا جائیگا۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج صحت کارڈ کے اجراء کے لیئے مالاکنڈ کا دورہ کیا ۔جہاں انکا پرتباک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے اجرا ء سے لوگوں کو علاج میں سہولت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ممکنہ کوشش ہے کہ لوگوںکو علاج و معالجے میں سہولت دیں

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سب چور ڈاکو اکھٹے ہوگئے ہیں۔انہیں بس این آر او چاہیئے۔عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت پر اکسا رہا ہے ۔ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی او رن لیگ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتی تھیں آج ملکر میرے خلاف آگئے ہیں۔انہیں این آر او مل جائے بس یہ یہی چاہتے ہیں۔

تبصرے