امریکہ میں الیکشن نے امریکی جمہوریت کو بے نقاب کردیا،ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ میں الیکشن نے امریکی جمہوریت کو بے نقاب کردیا،ایرانی سپریم لیڈر
امریکہ میں الیکشن نے امریکی جمہوریت کو بے نقاب کردیا،ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے تلخ اور مذاق کے انداز میں کہا ہے کہ یہ کیا تماشہ ہے؟

تفصیلات کے مطابق امریکہ میںجاری الیکشن کی ووٹوں کی گنتی کا عمل دو دن سے جاری ہے۔دو دن سے ہوجانے کے باوجود امریکہ کا صدر کون ہوگا؟یہ فیصلہ نہ ہوسکا۔نتائج کے تاخیر میں ٹرمپ نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ نتائج میں تاخیر بتا رہی ہے کہ الیکشن میں انہیں شکست دینے کے لیئے ایسا کیا گیا ہے

نتائج کے فیصلے میں تاخیر پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ یہ کیا تماشا ہے؟امریکہ میں الیکشن نے جمہوریت کو بے نقاب کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے صدارتی ٹینیور میں ایران پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں ۔جبکہ جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ تاریخ ساز معاہدے کو دوبارہ سے بحال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔تاہم دوسری جانب ایران نے کہا تھا کہ امریکہ کا صدر جو بھی بنے ایران کی پالیسیاں امریکہ سے متعلق واضح اور دو ٹوک ہیں۔

تبصرے