خبردار،ہوشیار،ماسک نہ پہننے والے ہوجائیں،ہوشیار

خبردار،ہوشیار،ماسک نہ پہننے والے ہوجائیں،ہوشیار
خبردار،ہوشیار،ماسک نہ پہننے والے ہوجائیں،ہوشیار

مک بھر میں کورو نا کیسز ایک بار پھر سے بڑھنے لگے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزار سات سو پچتہر ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے این سی اوسی نے جنوری تک شادی ہالز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ این سی او سی کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے شہری کو 100روپے جرمانہ ہوگا جو کہ فوری طور پر ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے