ٹرمپ باہر،پاکستان سے کون جائیگا؟سراج الحق نے بتادیا

ٹرمپ باہر،پاکستان سے کون جائیگا؟سراج الحق نے بتادیا
ٹرمپ باہر،پاکستان سے کون جائیگا؟سراج الحق نے بتادیا

امریکہ میں جاری الیکشن کا نتیجہ بالاآخر سامنے آگیا ہے۔نتائج کے مطابق جوبائیڈن نے ٹرمپ کا باآسانی شکست دیدی ہے۔

امریکی الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کے بعد جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی اور کا نہیں بلکہ اللہ کا نظام چلے گا۔سراج الحق نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگرجھوٹ کا ورلڈکپ ہوا تو عمران خان جیت جائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ موجود حکومت نے بھی سابقہ حکومت کی طرح عوام کا ہی خون چوسا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ امریکہ میں عمران خان کے دوست ٹرمپ باہر ہوگئے اب پاکستان میں عمران خان باہر جائیں گے۔

تبصرے