پاکستانی ایمپائر ،احسن رضا نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟جانئیے

پاکستانی ایمپائر ،احسن رضا نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟جانئیے
پاکستانی ایمپائر ،احسن رضا نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟جانئیے

پاکستانی ایمپائرعلیم ڈار جو دنیائے کرکٹ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بہترین کارکردگی کی بدولت وہ متعدد اعزازات بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔ان کے بعد اب ایک اور پاکستانی ایمپائر نے بھی اپنا اعزا ز اپنے نام کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایمپائر احسن رضا نے اپنے نام عالمی اعزاز کرلیا ہے۔احسن رضا پچاس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایمپائرنگ میں فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے ایمپائر بن گئے ہیں۔

علیم ڈار نے انہیں پاکستان زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

احسن رضا نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا میں دنیا میں 50 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا امپائر بنوں گا۔

تبصرے