اسلام آباد پولیس شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی لانے کے لیئے ان ایکشن

اسلام آباد پولیس شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی لانے کے لیئے ان ایکشن
اسلام آباد پولیس شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی لانے کے لیئے ان ایکشن

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر دکانوں کو لوٹنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں پر اسلام آباد پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پرسی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر دکانوں کو لوٹنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کردیا ہے۔

تبصرے