بی ایم ڈبلیو نےالیکٹرک بائیک متعارف کرادیا،قیمت کیا؟جانئیے

بی ایم ڈبلیو نےالیکٹرک بائیک متعارف کرادیا
بی ایم ڈبلیو نےالیکٹرک بائیک متعارف کرادیا

گاڑیوں میں غیر معمولی مقبولیت کی حامل کمپنی بی ایم ڈبلیو نے حال ہی میں الیکٹرک موٹر بائیک متعارف کرادیا ہے۔جو کہ بے حد پسند کیا جارہا ہے

بی ایم ڈبلیو نے الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر ڈیفینیشن سی ای 04 متعارف کرادیا ہے۔الیکٹرک بائیک فی الحال صارفین کی رسائی میں نہیں ہے۔الیکٹر ک بائیک چونکہ بجلی سے چلے گا اس لیئے اس میں موٹر کو وہیل کے قریب رکھا گیا ہے اور اس میں فیول ٹینک نہیں ہے۔اسکوٹر میں ایک 10.25 انچ کی اسکرین موجود ہے جو چلانے والے کے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک خاص لباس بھی تیار کیا گیا ہے جو اسکوٹر لانے والے کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کمپنی اس لباس میں روشنیوں کے اضافے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ اسے دور سے دیکھا جاسکے جبکہ جیکٹ کی جیب میں وائرلیس فون چارجر کا اضافہ کیا جاسکے۔

اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کے اس بائیک کی قیمت 10 ہزار ڈالرز کے ارگرد ہوسکتی ہے۔

تبصرے