پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں،دھکا دینا ہے،مریم نواز

پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں،دھکا دینا ہے،مریم نواز
پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں،دھکا دینا ہے،مریم نواز

پاکستان کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ان دنوں گلگت بلتستان میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی جماعت کی الیکشن مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات کر رہی ہیں۔

نگر میںعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نواز شریف کی محنت چوری کررہی ہے۔سلیکٹڈ حکومت پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نگر کی عوام اپنا ووٹ چوری نہ ہونے دے۔

مریم نواز نے چیف الیکشن کمشنر جی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی الیکشن میںرا جہ شہباز خان مداخلت نہ کرنا ۔اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو یہ عوام تمہیں نہیں بخشیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکل وقت میں جماعت کو چھوڑنے والے بے وفا کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جبکہ لوٹوں کی جگہ بھی آپ کے ووٹوں میں نہیں ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ جو آپ کیحق کی خاطر کھڑا نہ رہ سکے، وہ آپکا نمائندہ بننے کے لائق نہیں، ووٹوں کی عزت کرنے والوں کو نوازو۔

تبصرے