فوج میرا ادارہ ہے،بات ہوسکتی ہے،حکومت کو گھر جانا ہوگا،مریم نواز

فوج میرا ادارہ ہے،بات ہوسکتی ہے،حکومت کو گھر جانا ہوگا،مریم نواز
فوج میرا ادارہ ہے،بات ہوسکتی ہے،حکومت کو گھر جانا ہوگا،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اہم انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فوج انکا ادارہ ہے اور ادارے سے بات ہوسکتی ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق پاکستان کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے انکے ارد گرد کے لوگوں سے رابطہ کیا ہے مگر ان کے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے بات نہیں ہوسکتی یہ سیاسی لوگ نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج میرا ادارہ ہے ان سے بات ضرورہوسکتی ہے مگر اس کے لیئے حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈر ز سے بات کرسکتی ہیں مگر ڈائیلاگ اب پاکستان کی عوام سے ہونگے ۔کراچی واقعے پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رپورٹ میں جذبات کے عنصر کا ذکر کیا گیا۔یہ قومی ادارہ ہے جذبات سے اگر کا م لیا گیا تو یہ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا اس معاملے میں چند جونئیر افسران کو واقعے کا قربانی کا بکرا بنا دیا گیا جو کہ غلط ہے۔

تبصرے