خواجہ سرا چاہت کے پیچھے لڑائی،پانچ افراد جان سے گئے

خواجہ سرا چاہت کے پیچھے لڑائی،پانچ افراد جان سے گئے
خواجہ سرا چاہت کے پیچھے لڑائی،پانچ افراد جان سے گئے

ضلع کوہاٹ میں نوگروپوں میں تصاد م ہوا ہے۔تصادم کے نتیجے میں پانچ لوگ جان سے گئے اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں

اس خبر کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ایک شادی کی تقریب ہورہی تھی۔جہاں مختف خواجہ سرا ڈانس کر رہے تھے۔شادی کی تقریب کے دوران ایک خواجہ سرا چاہت کے پیچھے نو گروپس میں رنچش پیدا ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے تصادم میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا چاہت کے پیچھے نو گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے اور تین افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی مشیر ضیااللہ بنگش نے خواجہ سرا چاہت کو ضلع سے نکل جانے کی ہدایت کردی ہے۔خواجہ سرا کو ضلع سے نکالنے پر خواجہ سرا،سراپا احتجاج ہیں۔

تبصرے