تھانہ کاغان کی حدود میں چراگاہ کے معاملے پر دو گروہ آمنے سامنے،ایک شخص قتل

تھانہ کاغان کی حدود میں چراگاہ کے معاملے پر دو گرہ آمنے سامنے،ایک شخص قتل
تھانہ کاغان کی حدود میں چراگاہ کے معاملے پر دو گرہ آمنے سامنے،ایک شخص قتل

تھانہ کاغان کی حدود منور ویلی کی ایک چراگاہ کے تنازعہ پر دو مخالف گروپ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہو گئے ہیں،شام گئے دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ بارہ سے زائد زخمی ہو گئے،

مسلح دونوں مقامی گروپ اسلحہ سے لیس ہیں اور اب بھی دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کاغان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کی نفری کی کمی کی وجہ سے بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ سے پولیس کے اضافی دستے طلب کر کے مسلح گروہوں کو سرنڈر ہونے کی وارننگ جاری کی جا چکی ہے،دور دراز پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب اطلاعات کی موصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

تبصرے