بھارتی چہرہ پھر بے نقاب،افواج پاکستان نے ثبوت کے ساتھ سب سامنے رکھ دیا

بھارتی چہرہ پھر بے نقاب،افواج پاکستان نے ثبوت کے ساتھ سب سامنے رکھ دیا
بھارتی چہرہ پھر بے نقاب،افواج پاکستان نے ثبوت کے ساتھ سب سامنے رکھ دیا

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کردئیے ہیں

دفتر خارجہ میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کی ہے۔

اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے افسران کے آڈیو کلپس بھی سنوائے گئے جس میں ’را‘ افسران پاکستان میں دہشتگردی کی ترغیب دے رہے ہیں جب کہ ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں دہشتگرد کو ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کرنے کا طریقہ کار بتایا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’را‘ کے کارندوں کے نام، دستاویزات اور فون نمبرز  بھی دکھائے۔

شاہ محمود قریشی اور میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ’را‘ اور پاکستان میں اس کے دہشتگرد گروپوں کی تفصیلات بھی بتائیں جب کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارتی مالی معاونت کے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی تمام کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے، افغانستان میں موجود بھارتی کرنل راجیش دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے جب کہ بھارت نے حال ہی میں 30 داعش دہشتگردوں کو پاکستان اور ارد گرد منتقل کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی ’را‘ اپنے فرنٹ مین کو تیسرے ممالک کے ذریعے فنڈ کرتا ہے، بھارت سے دہشتگردی کے لیے افغانستان رقوم بھیجی گئیں، الطاف حسین گروپ کو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی طرف سے فنڈنگ کی گئی جب کہ سی پیک کے خلاف بھارت نے 700 افراد پر مشتمل ملیشیا ترتیب دی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارت کئی تنظیموں کو ہتھیار، آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹس فراہم کر رہا ہے، را نے ٹی ٹی پی کو بھی ہتھیار، خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز فراہم کی جب کہ الطاف حسین گروپ کو بھی ہتھیار فراہم کیے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی تربیتی مراکز افغانستان میں بھی ہیں، اجمل پہاڑی نے تسلیم کیاکہ بھارت الطاف حسین گروپ کو تربیت دیتا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر کی بھارتی ’را‘ کے ساتھ روابط مصدقہ ہیں، ڈاکٹر اللہ نذر نے جعلی افغان پاسپورٹ پربھارت کا سفرکیا، بی ایل اے اور بی ایل ایف گوادر میں پرل کانٹی نیٹل ہوٹل پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ پشاور ایگری کلچر یونیورسٹی اور اے پی ایس میں بھی ’را‘ ملوث تھی، ان حملوں کی وڈیوز افغانستان سے آپ لوڈ کی گئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارت آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت نے پاکستان میں اہم شخصیات کو قتل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک فریدون کے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط  تھے، اے پی ایس پشاور حملے کے بعد ملک فریدون جشن منانے کے لیے افغانستان میں بھارت قونصلیٹ گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پی سی گوادر حملے کا ماسٹرمائنڈ را افسر انوراگ سنگھ تھا۔

تبصرے