گلگت الیکشن،پاکستان تحریک انصاف جیتے گی،شیخ رشید

گلگت الیکشن،پاکستان تحریک انصاف جیتے گی،شیخ رشید
گلگت الیکشن،پاکستان تحریک انصاف جیتے گی،شیخ رشید

لاہور:وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف جیتے گی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر یلوے نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں امن نہ ہو۔اس لیئے وہ کسی بھی بڑی شخصیت کو نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا چائیے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں ۔

کورونا صورتحال پر با ت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی لوگ جلسے جلوسوں سے پرہیز کریں ۔کورونا کی دوسری لہر خطر ناک ہوسکتی ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت وقت سے پہلے چلی جائے گی۔انہوں نے کہا وہ واضح کردیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی بیس فروری سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن سے الگ ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے جی بی الیکشن سے متعلق دعوی کیا کہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

تبصرے