کورونا سے ٹھیک ہونے والے،کیا دوبارہ بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں؟پڑھئیے اہم معلومات

کورونا سے ٹھیک ہونے والے،کیا دوبارہ بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں؟پڑھئیے اہم معلومات
کورونا سے ٹھیک ہونے والے،کیا دوبارہ بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں؟پڑھئیے اہم معلومات

ملک بھر کی طرح،کورونا کی دوسری لہر خیبر پختونخوا میں بھی جاری ہے جہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا مرض سے صحت یاب ہونے والے مریض دوبارے اس مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ماہرین صحت نے کیس اسٹڈی کی بنیاد پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کردی ہے۔پاکستان کی پہلی ریسرچ رپورٹ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے پیش کی ہے۔6جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔تاہم دوبارہ ریسرچ کی گئی اور4ماہ 13 دن بعد دوبارہ اسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔ٹیسٹ کرانے پردوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ اینٹی باڈیزبننے کے باوجود ملازم کورونا کا شکار ہوگئے۔

وائس چانسلرخیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

تبصرے