ترجمان پاک فوج اور وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہئے تھی،شاہد خاقان

ترجمان پاک فوج اور وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہئے تھی،شاہد خاقان
ترجمان پاک فوج اور وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہئے تھی،شاہد خاقان

ملک کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں بھارتی دہشتگردی کے ثبو ت دیئے گئے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی چینل میں ایک پروگرام میں گفتگو کی۔جس میںانہوں نے متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔اینکر کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کر ناچاہیے تھا۔اپنی بات کو جاری کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت تہتر سال سے پاکستان کا دشمن ہے اور وہ ملک پاکستان میں دہشتگردی کو ہر وقت جاری رکھنا چاہتا ہے۔مگر اس طرح سے پریس کانفرنس کر کے اس چیز کی تشہیر نہیں کرنی چاہیئے تھی کیونکہ اس سے خوف پھیلتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ایسا خطرہ ہر وقت بھارت کی جانب سے رہتا ہے مگر اسکی تشہیر عوامی سطح پر نہیں کرنی چائیے۔

تبصرے