تحریک لبیک کا دھرنا ،ٹریفک پلان جاری،جڑواں شہر والے جان لیں

تحریک لبیک کا دھرنا ،ٹریفک پلان جاری،جڑواں شہر والے جان لیں
تحریک لبیک کا دھرنا ،ٹریفک پلان جاری،جڑواں شہر والے جان لیں

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔اسلام آباد راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹرچینج بھی بند ہے۔

لاہور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو ٹی کراس روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جا رہا ہے ۔پشاور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیں۔شہری ناظم الدین اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کی ہدایت پولی کلینک چوک فضل حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔
شہری لقمان حکیم روڈ استعمال کریںفیض آباد انٹچینج چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ۔راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیراول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لہتراڑ روڈ کہنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔
زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ۔شہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ۔کرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں۔

نائتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ۔شہری آئی جے پی روڈ سے براستہ گوہر شہید چوک،گندم گودام چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔ڈھوکڑی سہروردی سرینا چوک بجانب فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیریڈ

زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براستہ ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

تبصرے