جلسے ہم کریں گے،حکومتی تاکید پی ڈی ایم نے مسترد کردی

جلسے ہم کریں گے،حکومتی تاکید پی ڈی ایم نے مسترد کردی photo:Getty images

ملک بھر میں جاری کورونا کی دوسری لہر سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے۔جس کی وجہ سے حکومت نے اپنے سیاسی جلسے ملتوی کردیئے ہیں ۔تاہم حکومت نے اپوزیشن کو بھی تاکید کی تھی کہ وہ بھی کورو نا کے پیش نظر جلسے ملتوی کردیئے

حکومت مخالف بننے والا سیاسی گٹھ جوڑ بنام پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافض الرحما ن کی زیر صدارت اسلام آباد میں آج اہم بیٹھک سجی ۔پی ڈی ایم اجلاس میںملک میں سیاسی اور جی بی الیکشن سے متعلق حکومت مخالف حکمت عملی بنائیں گے۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پی ڈی ایم جی بی الیکشن کے نتائج اور کورونا کے پیش نظر جلسے ملتوی کرنے کی تاکید دونوں کو ہی مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے اور شوگر اسکینڈل پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا جس آفیسر نے شوگر مافیا کو بے نقاب کیا اسے گھر بھیج دیا گیا۔
مولانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ شبر زیدی نے کرپٹ لوگوں کی لسٹ عمران خان کے سامنے رکھی تو عمران خان نے اس لیے انہیں چھوڑ دیا کیونکہ وہ انکی جماعت کو فنڈدیتے ہیں۔پی ڈی ایم کا مرکزی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔دو سال میں حکومت کی نا اہلی بھی سامنے آگئی ہے۔

تبصرے