مولانا طارق جمیل نکاح خوانی کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟خود جان لیجئے۔۔!!

مولانا طارق جمیل نکاح خوانی کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟خود جان لیجئے۔۔!!
مولانا طارق جمیل نکاح خوانی کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟خود جان لیجئے۔۔!!

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جو کہ اپنے منفر د انداز بیان کی وجہ سے ملک بھر میں مقبول ہیں انکے بیانات نے متعدد جوانوں کوگمراہی کے اندھیروں سے نکالا

مولانا طارق جمیل نے حالیہ دنوں میں لاہور میں ہونے والی ایک مہنگی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔شادی میں مولانا طارق جمیل نے ہی نکاح بھی پڑھایا ۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث ہوئی اور خبریں گردش کرتی رہیں کہ مولانا نے نکاح خوانی کے دس لاکھ روپے لیئے ہیں جس کا جواب مولانا طارق جمیل نے خود دیا اور انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ براعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبیۖ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔

اپنی دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے ہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھائے ہیں، شیخ محمود صاحب سے مولانا طارق جمیل کی دیرینہ دوستی ہے انکی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتے ہیں؟

تبصرے