عوامی مقامات پر تھوکنے اور ماسک نہ پہننے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا

عوامی مقامات پر تھوکنے اور ماسک نہ پہننے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا
عوامی مقامات پر تھوکنے اور ماسک نہ پہننے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔جسکی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد متعدد ادادروں کو بھی بند کردیا گیا ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق حکومت نے کورونا کی دوسری لہر پر کورونا احتیاطی تدا بیر پر عمل در آمد کرانے کے لیئے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت نے ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دے دیا ہے اور اس فیصلے پر عملدر آمد کرانے کے لیئے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو500روپے کا جرمانہ ہوگا اسکے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر تھوکنے پر بھی پانچ سو روہے جرمانہ ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق دوکان میں ماسک نہ استعمال کرنے والوں کو 2000روپے کا جرمانہ ہوگا اور دوکان میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر بھی 2000روپے کا جرمانہ ہوگا۔جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

حکومتی فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے