مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف،قیمت کیا ؟جانئیے

مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف،قیمت کیا ؟جانئیے
مرسڈیز کا نیا ماڈل متعارف،قیمت کیا ؟جانئیے

مرسڈیز نے جدید سہولیات سے آراستہ اپنا نیا ماڈل متعارف کروادیا ہے۔

مے بیک کا نیا ایس کلاس ماڈل ٹیکس کے بغیر ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے کی لیموزین، رولز رائس گھوسٹ اور بینٹلے فلائنگ سپر کا باآسانی مقابلہ کرے گا۔ جس کی پچھلی سیٹوں پر لیٹ کر پانچ اسکرینوں کو انجوائے کیا جا سکتا ہے۔
مرسڈیز میبیک کا ایس کلاس ماڈل اسٹینڈرڈ ایس کلاس سے بھی 18 سینٹی میٹر لمبا یعنی 8469 ملی میٹر طویل ہے۔کمپنی کے مطابق مرسڈیز کے نئے ماڈل میں پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے مساج فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔مے بیک ایس کلاس کی بنیاد پر نئے ماڈل کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار پونڈز یعنی پاکستانی 3کروڑ 90 لاکھ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے

تبصرے