کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا ،طالبان نے حملوں کی تردید کردی

کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا ،طالبان نے حملوں کی تردید کردی
کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا ،طالبان نے حملوں کی تردید کردی

افغانستان کے دارالحکومت کابل آ ج صبح سویرے راکٹ حملوں سے گونج اٹھا ہے ۔بتایا جارہا ہے حملے میں آٹھ افراد جان سے جا چکے ہیں

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں صبح سویرے راکٹ حملے کیئے گئے ہیں ۔افغان حکام کے مطابق کابل میں صبح سویرے تئیس راکٹ حملے کیئے گئے ۔جس کے نتیجے میں اب تک کی معلومات کے مطابق آٹھ افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ تیس سے زائد افراد اس حملے میں زخمی ہوچکے ہیں ۔دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ انکا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں

کابل میں ہونے والے حملے کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

تبصرے