تحریک لبیک نے لاہورکو کورونا کا ایٹم بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،فواد

تحریک لبیک نے لاہورکو کورونا کا ایٹم بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،فواد
تحریک لبیک نے لاہورکو کورونا کا ایٹم بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،فواد

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں مگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے عوامی اجتماعات سے پرہیز نہیں کیا جارہا

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف پی ڈی ایم جلسے کر رہے کہ عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے تو دوسری جانب تحریک لبیک نے بھی لاہور کو کورونا ایٹم بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔انہوں نے کہا مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس سے کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے