مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی پری پئیرڈ کیٹگری کا فائنل راؤنڈ بھی مکمل

مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی پری پئیرڈ کیٹگری کا فائنل راؤنڈ بھی مکمل
مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی پری پئیرڈ کیٹگری کا فائنل راؤنڈ بھی مکمل

مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی پری پئیرڈ کیٹگری کا فائنل راؤنڈ بھی مکمل ہوگیا،پہلی مرتبہ بائیکرز کی ریلی بھی منعقد ہوئی،ابراہیم شاہ نے بائیکرز کی ریلی جیت لی


پانچویں تھل جیپ پانچویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز گاڑیوں کے پری پیئرڈ کیٹیگری اور بائیکرز کے مقابلے ہوئے،،گاڑیوں کے پری پیئرڈ مقابلے میں صاحبزادہ سلطان اور آصف فضل سمیت 24 ریسرز نے حصہ لیا،پری پیئرڈ کیٹیگری کے لیے مظفرگڑھ اور لیہ کے تھل کے علاقوں پر مشتمل 105 کلومیٹر لمبا ٹریک بنایا گیا تھا،،پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے کے بعد بائیکرز کی ریلی منعقد ہوئی،،9 کلومیٹر لمبے ٹریک کی ریس میں 6 بائیکرز نے حصہ لیا،،سنسنی خیز مقابلے کے بعد بائیکرز کی ریس میں ابراہیم شاہ نے پہلی،ضیغم چوہان نے دوسری اور معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،،اتوار کی چھٹی کے باعث ہزاروں شائقین بھی تھل جیپ ریلی سے لطف اندوز ہوئے.

تبصرے