راولپنڈی:خواجہ سرا کے گھر ڈکیتی،پولیس نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا ،خواجہ سرا،سراپا احتجاج

راولپنڈی:خواجہ سرا کے گھر ڈکیتی،پولیس نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا ،خواجہ سرا،سراپا احتجاج
راولپنڈی:خواجہ سرا کے گھر ڈکیتی،پولیس نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا ،خواجہ سرا،سراپا احتجاج

راولپنڈی میں خواجہ سرا کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پرخواجہ سرا احتجاج کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق خوجہ سرائوں کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ بن ی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں ایس ایچ او تھانہ بنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔خواجہ سرائوں نے کہا کہ انکے ایک ساتھی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس پر پولیس نے انکوائری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا۔تاہم بااثر افراد ملزمان ہونے کی وجہ سے پولیس نے ملزمان کو کھلی چھوٹ دیدی اور انہیں بے گناہ قرار دے دیا۔ خواجہ سرائوں نے موقف اپنایا کہ انہیں انکوائری کے نام پر روز بلا کر انکی تذلیل کی جاتی رہی جبکہ ہمیں پولیس حکام کی جانب سے انصاف کا یقین دلایا گیا تھا مگر ایسانہ ہوا۔

خواجہ سرائوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیں اور انہیں انصاف فراہم کریں۔

تبصرے